مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر حداد عادل نے نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں سپاہ پاسداران کی طرف سے امریکی فوج کو متوقف کرنے کے بارے میں امریکی ذرائع ابلاغ اور حکام کا شور و غل بے بنیاد ان کی نفسیاتی جنگ کا حصہ ہے۔حداد عادل نے کہا کہ خلیج فارس میں امن و امان برقرار رکھنا ایران سکیورٹی دستوں کا فرض ہےکیونکہ یہ علاقہ ہمارا علاقہ ہے اور اس خطے میں ہزاروں کلو میٹر دورسےآکر امریکی فوجیوں کی غیر قانونی موجودگي و مداخلت علاقہ میں بحران کا سبب بن سکتی ہے۔ اور آبنائے ہرمز پر ہماری نگرانی ہمارا قدرتی اور قانونی حق ہے۔انھوں نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ امن و صلح کی حمایت کی ہے ۔
آپ کا تبصرہ