مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ایران اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے نمائندوں کے درمیان ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں مذاکرات شروع ہوگئے ہیں
وزارت خارجہ کے ترجمان محمد علی حسینی نے کہا ہے کہ بات چیت کے لیے آئی اے ای اے کے ماہرین کا وفد تہران پہنچ گیا ہے۔ امید ہے دو تین روز جاری رہنے والے ان مذاکرات کا مثبت نتیجہ برآمد ہوگا۔مذاکرات میں پی ون اور پی ٹو سینٹری فیوجز سے متعلق بات چیت کی جائے گی۔یہ سینٹری فیوجز ایٹمی ہتھیار یا توانائی پیدا کرنے کے لئے یورینیم کی افزودگی میں استعمال ہوسکتے ہیں۔ جدید پی ٹو سینٹری فیوجز کم بجلی استعمال کر کے زیادہ افزودہ یورینیم تیار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ