مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بغداد میں آج مختلف چار بم دھماکے ہوئے جن کے نتیجے میں ایک پولیس اہل کار سمیت 12 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے ہیں پولیس کے مطابق پہلا بم دھماکہ وسطی بغداد کے مرکزی مردہ خانے کی پارکنگ میں ایک کار کے ذریعے کیا گیا اس بم دھماکے میں سات افراد ہلاک اور 23 زخمی ہوئے ۔ بم دھماکے سے گیارہ گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ادھر مشرقی بغداد میں بھی ایک کار بم دھماکہ اس وقت کیا گيا جب پولیس کی گاڑی وہاں سے گذر رہی تھی دھماکے میں دو عراقی مارے گئے اور 6 زخمی ہوئے ۔بغداد کے زعفرانیہ کے علاقے میں ایک بم پھٹنے سے ایک پولیس اہل کار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق بغداد کے مشرقی نواحی علاقے بلادیہ میں بھی سڑک پر نصب بم پھٹنے سے دو عراقی ہلاک اور 4 زخمی ہوئے ۔
بغداد میں آج مختلف چار بم دھماکے ہوئے جن کے نتیجے میں ایک پولیس اہل کار سمیت 12 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے ہیں
News ID 554633
آپ کا تبصرہ