مہرخبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق امام خمینی (رہ) 17مئی 1900ء میں ایران کے شہر خمین میں ایک مذہبی اور دینی گھرانے میں پیدا ہوئے آپ نے اراک ، ایران اور عراق میں اپنے درس و تدریس کے فرائض انجام دیئےامام خمینی (رہ) ایک ابدی اور زندہ جاوید حقیقت ہیں جن کے نظریات اور افکار ہمیشہ عالم اسلام اور مسلمانوں کے لئے مشعل راہ ہیں امام خمینی (رہ) کی زندگی جلاوطنی سے لیکر وطن واپس آنے تک عزت و شرف اور ذمہ داریوں کے احساس سے مملو ہے آپ نے اسلام کی عظمت و برتری اور قوم کے استقلال اور آزادی کے لئے جس جد وجہد کا آغاز کیا خداوند متعال نے آپ کو اس مشن میں کامیابی عطا فرمائی آپ نے ایران سے باہر جلاوطنی کے دور میں بھی تحریک انقلاب اسلامی کی ہدایت و راہنمائی جاری رکھی نومبر 1964ء کو شاہ نے آپ کو ملک بدر کر دیا۔ اور آپ ترکی اور نجف اشرف چلے گئے عراق کی سرزمین بھی آپ پر تنگ ہوگئی اور 6 اکتوبر 1978 کو آپ فرانس روانہ ہوگئے اور پیرس کے قریب قصبہ نوفل لوشتومیں سکونت اختیار کی آپ ملک کے باہر تھے لیکن آپ کی قیادت کا اثر ایران میں اتنا زوردار تھا کہ 17 جنوری کو شاہ ایران ملک چھوڑنے پر مجبورہوگيا اور یکم جنوری 1979 ء کو امام خمینی (رہ) فتح و ظفر کے ساتھ ایران واپس آگئے جہاں لاکھوں افراد نے امام خمینی (رہ)کا والہانہ استقبال کیا آپ کا انتقال 4 جون 1989ء میں ہوا۔آپ کا روضہ مبارک تہران میں واقع ہے جو آج عوام خواص کی زیارتگاہ بناہواہے
آپ کا تبصرہ