مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی سینٹرل کمان کے سابق سربراہ جنر ل جان ابی زید نے کہا ہے کہ مستقبل میں پاکستان اور سعودی عرب عراق اور افغانستان سے بڑا مسئلہ بن سکتے ہیں۔آسٹریلین ڈیفنس کالج اور رائل یونائیٹڈ سروس انسٹیٹیوٹ میں خطاب کرتے ہوئے سابق امریکی جنرل نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان کے پاس ایٹمی ہتھیار اور سعودی عرب کے پاس دنیا میں تیل کے ایک چوتھائی ذخائر ہیں امریکی جنرل نے کہا کہ ضروری نہیں کہ افغانستان اور عراق دو سب سے بڑے مسائل ہوں ۔مستقبل میں پاکستان اور سعودی عرب ان کی جگہ بڑے مسائل بن سکتے ہیں ۔ابی زید نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب دہشت گردی پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن جہاں تک پاکستان کا تعلق ہے وہ ایٹمی طاقت ہے۔ امریکی سابق جنرل نے اپنی اس تشویش کا اظہار کیا ہے کہ سیکورٹی کی صورت حال بگڑنے پر دونوں ملکوں کی صورت حال کا اثر امریکہ اورمغربی دنیا پرپڑسکتاہے مبصرین کا خیال ہے کہ امریکہ اس قسم کے بہانے تلاش کرکے مشرقی وسطی میں تیل کے ذخائر پر قبضہ جاری رکھنے اور ادھر اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنے کی کوشش کررہا ہے
آپ کا تبصرہ