مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر ڈیرہ غازی خان کے قریب نامعلوم افراد نے پولیس کی ایک گاڑی پر فائرنگ کر کے ایک قیدی کو آزاد کرالیا جبکہ اس واقعہ میں ایک ملزم اور دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں اطلاعات کے مطابق پولیس راجن پور سیشن کورٹ سے چند ملزمان کو عدالت میں پیشی کے بعد واپس ڈیرہ غازی خان سنٹرل جیل لے کر جا رہی تھی کہ جامپور کے قریب گاڑی پر حملہ ہو گیا۔ جس میں دو پولیس اہلکار اور ایک ملزم ہلاک ہوگئے جبکہ چار افراد زخمی ہوئے ہیں زخمیوں میں دو ملزم ، ایک پولیس اہلکار اور گاڑی ڈرائیور شامل ہیں
پاکستان
پاکستان کے شہر ڈیرہ غازی خان میں دو پولیس اہلکار اور ایک ملزم فائرنگ میں ہلاک ہوگئے ہیں
پاکستان کے شہر ڈیرہ غازی خان کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے پولیس کی ایک گاڑی پر فائرنگ کر کے ایک قیدی کو آزاد کرالیا جبکہ اس واقعہ میں ایک ملزم اور دو پولیس اہلکارہلاک ہوگئے ہیں
News ID 449521
آپ کا تبصرہ