مہر خبرساں ايجنسي نے پاكستاني ذرائع كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ پاكستان كے صوبہ سندھ ميں ٹريفك كے ايك حادثے ميں دو خواتين اور ايك بچي سميت دس افراد ہلاك اور چار زخمي ہوگئے ہيںشكارپور كے قريب انڈس ہائي وے پر يہ حادثہ اتوار كي صبح اس وقت پيش آيا جب ايك تيز رفتار ٹرك اور وين آپس ميں ٹكرا گئےشكارپور پوليس كے مطابق مسافر وين سكھر سے كندھ كوٹ جاري رہي تھي كہ خانپور كے پاس وين اوور ٹيكنگ كرتے ہوئے سامنے سے آنے والے ٹرك سے ٹكرا گئي حادثے كے نتيجے ميں دو خواتين، ايك معصوم بچي سميت دس افراد ہلاك جبكہ چار افراد زخمي ہوگئے ہيں زخميوں كو طبي امداد كے لئےسول ہسپتال شكارپور پہنچايا گيا جہاں ڈاكٹروں كا كہنا ہے كہ زخميوں ميں سے دو كي حالت تشويشناك ہے
پاكستان
سندھ ميں ٹريفك كے ايك حادثے ميں دس افراد ہلاك اور چار زخمي ہوگئے ہيں
پاكستان كے صوبہ سندھ ميں ٹريفك كے ايك حادثے ميں دو خواتين اور ايك بچي سميت دس افراد ہلاك اور چار زخمي ہوگئے ہيں
News ID 397483
آپ کا تبصرہ