6 اگست، 2006، 8:30 PM

حزب اللہ حملوں ميں 10 اسرائيلي فوجي ہلاك

حزب اللہ كے تازہ ميزائل حملوں ميں 10 اسرائيلي فوجي ہلاك اور 20 زخمي ہوگئے ہيں

حزب اللہ كے تازہ ميزائل حملوں ميں 10 اسرائيلي فوجي ہلاك اور 20 زخمي ہوگئے ہيں

حزب اللہ كے تازہ ميزائل حملوں ميں كم سے كم دس اسرائيلي فوجي ہلاك اور 20 زخمي ہوگئے ہيں جن ميں 12 كي حالت تشويشناك ہے

مہر خبررساں ايجنسي نے لبنان كي سركاري خبررساں ايجنسي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ حزب اللہ كے تازہ ميزائل حملوں ميں كم سے كم دس اسرائيلي فوجي ہلاك اور 20 زخمي ہوگئے ہيں جن ميں 12 كي حالت تشويشناك ہے اسرائيلي پوليس اور طبي ذرائع كے مطابق حزب اللہ نے اسرائيل كے شمالي علاقے كريات شمونا اور ديگر قصبوں پر كئي ميزائل فائر كئے ہيں اطلاعات كے مطابق ميزائل داغنے كا سلسلہ پندرہ منٹ تك جاري رہا اسرائيلي ميڈيا كے مطابق كفرگيلعادي قصبے ميں ميزائل حملے ميں كم سے كم 10 افراد ہلاك ہوئے ہيں جب كہ 20 زخمي ہوئے ہيں زخميوں ميں 12 كي حالت نازك ہے امدادي كاركنوں كے مطابق مرنے والے سب كے سب اسرائيلي فوجي تھے اسرائيل كي طرف سے جنگ كے آغاز سے ليكر اب تك حزب اللہ نے اسرائيل كے مختلف شہروں پر 2500 سے زيادہ ميزائل حملے كئے ہيں جن ميں كئي درجن اسرائيلي ہلاك اور زخمي ہوئے ہيں ادھر لبنان ميں چھبيسويں روز بھي اسرائيلي فضائي حملے جاري ہيں جن ميں كئي بے گناہ افراد شہيد اور زخمي ہوگئے ہيں

News ID 363743

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha