16 جولائی، 2006، 7:01 PM

حزب اللہ كے راكٹ حملوں ميں كم از كم 9 اسرائيلي ہلاك

حزب اللہ لبنان نے اسرائيل كے ساحلي شہر حيفا پر شديد حملہ كيا ہے جس ميں 9 اسرائيلي ہلاك اور 30 سے زائدزخمي ہوگئے ہيں

حزب اللہ لبنان نے اسرائيل كے ساحلي شہر حيفا پر شديد حملہ كيا ہے جس ميں 9 اسرائيلي ہلاك اور 30 سے زائدزخمي ہوگئے ہيں

اسرائيل كے ساحلي شہر حيفا پر حزب اللہ كے راكٹ حملوں ميں كم از كم 9 اسرائيلي ہلاك اور 30 سے زائدزخمي ہوگئے ہيں اسرائيليوں پر خوف و ہراس چھا گيا ہے حزب اللہ نےاپنے فلسطيني بھائيوں كي مدد كے لئے اسرائيل كے خلاف نيا محاذ كھول ديا ہے

مہرخبررساں ايجنسي نے فرانسيسي خبررساں ايجنسي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اسرائيل كے ساحلي شہر حيفا پر حزب اللہ لبنان كے راكٹ حملوں ميں كم از كم 9 اسرائيلي ہلاك اور 30 سے زائدزخمي ہوگئے ہيں اسرائيليوں پر خوف و ہراس چھا گيا ہے حزب اللہ نےاپنے فلسطيني بھائيوں كي مدد كے لئے اسرائيل كے خلاف نيا محاذ كھول ديا ہے حاليہ دنوں ميں يہ دوسرا موقع ہے جب حيفا حزب اللہ كے راكٹوں كا نشانہ بنا ہےاسرائيلي ريڈيو كے مطابق حزب اللہ كي جانب سے كيا جانے والا حملہ دو مرحلوں ميں مكمل ہوا? پہلے مرحلے ميں حيفہ پر تيرہ راكٹ گرے جن ميں سے ايك كا نشانہ شہر كا ريلوے سٹيشن بنادوسرے مرحلے ميں چار مزيد راكٹ پھينكے گئے جن ميں سے ايك شہر كي ايك مصروف سڑك پر گرا? اطلاعات كے مطابق ان حملوں كے دوران حيفہ شہر كي سڑكوں پر موجود اسرائيلي باشندے اپني گاڑياں چھوڑ چھوڑكر بھاگ گئے حزب اللہ نے كہا ہے كہ يہ اسرائيلي حملوں ميں 110 لبنانيوں كي شہادت اور لبنان كي اہم تنصيبات پر اسرائيلي حملے كا دنداں شكن جواب ہے

News ID 353944

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha