18 جون، 2006، 6:30 PM

كشمير ميں بس حادثے ميں كم سے كم پچيس افراد ہلاك

ہندوستان كے زيرانتظام جموں كشمير ميں ايك بس حادثے ميں كم سے كم پچيس افراد ہلاك ہو گئے ہيں

ہندوستان كے زيرانتظام جموں كشمير ميں ايك بس حادثے ميں كم سے كم پچيس افراد ہلاك ہو گئے ہيں

ہندوستان كے زيرانتظام جموں كشمير ميں جموں ، سرينگر ہائي وے پر ايك بس حادثے ميں كم سے كم پچيس افراد ہلاك اور بيس سے زيادہ زخمي ہو گئے ہيں

مہرخبررساں ايجنسي نے كشمير ذرائع كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ہندوستان كے زيرانتظام جموں كشمير ميں جموں ، سرينگر ہائي وے پر ايك بس حادثے ميں كم سےكم پچيس افراد ہلاك اور بيس سے زيادہ زخمي ہو گئے ہيں پوليس كے مطابق يہ حادثہ اس وقت پيش آيا جب جموں سے سري نگر جانے والي مسافر بس بے قابو ہو كر گہري كھائي ميں جا گري زخمي مسافروں كو نزديكي ہسپتال ميں داخل كروا ديا گيا ہے جن ميں سے بعض مسافروں كي حالت نازك بتائي جا رہي ہے بس ميں اڑتاليس مسافر سوار تھےيہ حادثہ جموں سے ايك سو ساٹھ كلوميٹر كے فاصلے پر رام بن كےقريب پيش آيا

News ID 341461

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha