19 مئی، 2006، 9:27 PM

وزير اعظم رومانو پروڈي نے كہا ہے كہ

اٹلي عراق سے اپني فوج واپس بلا سكتا ہے

اٹلي عراق سے اپني فوج واپس بلا سكتا ہے

اٹلي كے نئے وزير اعظم رومانو پروڈي نے كہا ہے كہ عراق ميں جنگ ايك سنگين غلطي تھي اور ان كي حكومت عراق سے اطالوي فوجيوں كو واپس بلانے كا ارادہ ركھتي ہے

مہرخبررساں ايجنسي نے فرانسيسي خبررساں ايجنسي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اٹلي كے نئے وزير اعظم رومانو پروڈي نے كہا ہے كہ عراق ميں جنگ ايك سنگين غلطي تھي اور ان كي حكومت عراق سے اطالوي فوجيوں كو واپس بلانے كا ارادہ ركھتي ہے رومانو پروڈي نے جو حاليہ اليكشن ميں دائيں بازو سے تعلق ركھنے والے سلويسٹر برلسكوني كو ہرا كر نئے وزير اعظم منتخب ہوئے ہيں، سينيٹ ميں اپني پہلي تقرير ميں كہا ہے كہ عراق پر حملہ ايك سنگين غلطي تھي رومانو پروڈي نے كہا كہ ان كي حكومت يہ ارادہ ركھتي ہے كہ سينيٹ كے سامنے يہ سوال ركھا جائے كہ كيا اطالوي فوجيوں كو عراق سے واپس بلا لياجانا چاہيےواضح رہے كہ 2600 اطالوي فوجي اس وقت عراق ميں تعينات ہيں رومانو پروڈي نے عراق سے اطالوي فوجيوں كي واپسي كي كوئي تاريخ مقرر نہيں كي ہے

News ID 328246

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha