15 دسمبر، 2005، 11:24 PM

عراق ميں پارليماني انتخابات

عراقي عوام نے بڑے پيمانے پر پارليماني انتخابات ميں حصہ ليا ہے

عراقي عوام نے بڑے پيمانے پر پارليماني انتخابات ميں حصہ ليا ہے

عراقي اليكشن كميشن كے مطابق پولنگ سٹيشنوں ميں ووٹروں كي بڑي تعداد كي موجودگي كي وجہ سے بعض جگہوں پر ووٹنگ كے وقت ميں ايك گھنٹے كا اضافہ كيا گيا ہے

مہر خبررساں ايجنسي كے مطابق عراق سے ملنے والي اطلاعات كے مطابق عراقي عوام نے بڑے پيمانے پر پارليماني انتخابات ميں شركت كي ہے عراقي اليكشن كميشن كے مطابق پولنگ سٹيشنوں ميں ووٹروں كي بڑي تعداد كي موجودگي كي وجہ سے بعض جگہوں پر ووٹنگ كے وقت ميں ايك گھنٹے كا اضافہ كيا گيا عراقي اليكشن كميشن كے سربراہ نے خبرنگاروں سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ ايك اندازے كے مطابق ووٹنگ كے پہلے دس گھنٹوں ميں دس ملين افراد نے اپنے ووٹ كا استعمال كيا جو كہ مجموعي ووٹروں كا 67 فيصد ہےعراق ميں پندرہ ملين افراد ووٹ دينے كے اہل ہيں اور انتخابات ميں ڈالے گئے ووٹوں كي كل تعداد كے بارے ميں ووٹوں كي مكمل گنتي كے بعد ہي پتہ چل سكے گا عراق كي سنّي برادري نے بھي ان انتخابات ميں بھرپور انداز سے شركت كي اور مزاحمت كاروں كے اثر والے علاقوں فلوجہ اور رمادي ميں بھي بڑي تعداد ميں لوگوں نے ووٹ ڈالے ہيں مجموعي طور پر ووٹنگ پرامن رہي انتخابات كے حتمي نتائج كا اعلان دو ہفتوں تك متوقع ہے  

News ID 266135

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha