مہرخبررساں ايجنسي نے كميونسٹ سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے ہندوستان كي كميونسٹ پارٹيوں نےحكومت پر زور ديا ہے كہ وہ اس ہفتے كے آخر ميں ہونے والے عالمي توانائي ايجنسي (آئي اے اي اے) كے اجلاس ميں ايران كے خلاف ووٹ نہيں دے كميونسٹ پارٹي آف انڈيا ماركسسٹ كے رہنما پركاش كرات نے حكومت پر امريكي دباؤ كے سامنے سر جھكانے كا الزام لگايا
دوسري كميونسٹ پارٹيوں كے رہنماؤں نے بھي ايران سے متعلق حكومتي پاليسي پر تنقيد كي اور انہوں نے حكومت كے خلاف ملك گير ہڑتال شروع كرنے كي دھمكي بھي دي ہےستمبر ميں ہندوستان نے آئي اے اي اے كي ايك قرارداد كي حمايت كي تھي كہ جس ميں ايران كے پرامن جوہري پروگرام كا معاملہ سلامتي كونسل كے سپرد كرنے كو كہا گيا تھا سماج وادي پارٹي كے سكريٹري جنرل نے بھي حكومت پر شديد تنقيد كي اور كہا كہ وہ امريكہ كے سامنے بے بس ہوكر رہ گئي ہے
آپ کا تبصرہ