مہرخبررساں ايجنسي كے سياسي نامہ نگار كي رپورٹ كے مطابق صدر احمدي نژاد اپنے انتخاباتي وعدوں كو وفا كرنے كے سلسلے ميں كل بيرجند كا دورہ كريں گے انھوں نے اپنے انتخاباتي منشور ميں كہا تھا كہ وہ صوبوں كي مشكلات كو حل كرنے كے لئے كابينہ كا اجلاس متعلقہ صوبوں ميں تشكيل ديں گے اور عوام كي مشكلات كا قريب سے جائزہ ليں گے وہ كل بيجندي عوام كے مہمان ہونگے
وہ كل پارليمنٹ ميں اپنے چار وزراء كو اعتماد كا ووٹ دئيے جانے كے سلسلے ميں دفاع كرنے كے بعد صوبہ خراسان جنوبي كے مركز بيرجند روانہ ہوجائيں گے صوبہ خراسان جنوبي كے گورنر سيد صولت مرتضوي نے مہر كے نامہ نگار سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ يہ صوبہ ہر لحاظ سے باقي تمام صوبوں سے پچھڑا ہوا ہے صدر نے سفر سے قبل بعض وزراء كو صوبے كي مشكلات كا جائزہ لينے كے لئے مقرر كيا تھا
آپ کا تبصرہ