مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی دہشت گرد فوج کی مرکزی کمان (سینٹکام) نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے دو ایرانی آئل ٹینکروں کی چوری اور سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کی بحریہ کے ہاتھوں ان کی واپسی کی خبریں درست نہیں ہیں۔
سینٹکام نے طیارہ بردار بحری جہاز ابراہم لنکن کو نشانہ بنائے جانے اور امریکہ کی جانب سے خطے کے ممالک سے اس جہاز کے عملے کو نکالنے میں مدد طلب کرنے سے متعلق خبروں کی بھی تردید کی ہے۔
اس امریکی کمان نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں سے امریکہ کی جانب سے محصول وصول کیے جانے کی خبر بھی درست نہیں ہے۔
واضح رہے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کا مکمل کنٹرول سنبھالے جانے کے باوجود سینٹکام نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج اور اس کے علاقائی اتحادیوں کو آبنائے ہرمز پر کنٹرول حاصل ہے اور ایران اب حقیقی بحریہ کی صلاحیت بھی نہیں رکھتا۔
اس بیان میں ایران کی ناکہ بندی کی پالیسی کی ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لیے دعویٰ کیا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بحری جہاز رانی کی آزادی بحال کرنے کے لیے امریکہ کی کوششیں کامیاب رہی ہیں اور اربوں بیرل تیل لے جانے والے ہزاروں بحری جہاز امریکی بحریہ کی حفاظت میں بحفاظت اس آبی گزرگاہ سے گزرے ہیں۔
امریکی دہشت گرد فوج کی مرکزی کمان نے اپنے بیان کے آخر میں یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ طیارہ بردار بحری جہاز ابراہم لنکن اور اس کے ہمراہ موجود جنگی بحری گروپ نے اپنا جنگی مشن کامیابی سے مکمل کیا اور بحفاظت امریکہ واپس پہنچ گئے۔
آپ کا تبصرہ