26 نومبر، 2026، 10:43 PM

طوفان الاقصی، تحقیقات کے لیے کمیٹی کے قیام کی تجویز اسرائیلی پارلیمان میں منظور

طوفان الاقصی، تحقیقات کے لیے کمیٹی کے قیام کی تجویز اسرائیلی پارلیمان میں منظور

اسرائیلی پارلیمان نے ابتدائی مرحلے میں 7 اکتوبر 2023ء کے واقعات اور غزہ جنگ کی تحقیقات کے لیے ایک باضابطہ تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کی تجویز منظور کر لی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی پارلیمنٹ کنیسٹ کے عمومی اجلاس میں 7 اکتوبر 2023ء کے واقعات اور غزہ کی پٹی کے خلاف جنگ کی تحقیقات کے لیے ایک سرکاری کمیٹی کے قیام کی تجویز منظور کی گئی۔

یہ تجویز آئزِنکوٹ کی سربراہی میں قائم جماعت ’’یشار‘‘ سے تعلق رکھنے والی کنیسٹ کی رکن اوریت فرکاش ہکوہن نے پیش کی تھی۔ اس تجویز کے مطابق، مجوزہ کمیٹی 7 اکتوبر کے واقعات اور غزہ کی پٹی کے خلاف جنگ کے مختلف مراحل کی تحقیقات کرے گی۔

تحقیقات کا دائرہ 2014ء میں غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے اختتام سے شروع ہوگا اور غزہ سے آخری اسرائیلی قیدی کی لاش واپس لائے جانے تک جاری رہے گا۔

اس تجویز پیش کرنے والی جماعت نے دعوی کیا ہے کہ ایسی کمیٹی کا قیام ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ اور صہیونی آبادکاروں کے حوالے سے ایک قومی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔ اس کا مقصد حقیقت کو سامنے لانا اور طوفان الاقصی آپریشن سے پہلے اور بعد میں ہونے والی ناکامیوں سے سبق سیکھنا ہے۔

جماعت نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ وہ تحقیقاتی کمیٹی کے قیام تک اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

ووٹنگ کے بعد اوریت فرکاش ہکوہن نے کہا کہ کنیسٹ نے ایک ایسا کام کیا ہے جسے حکومت کو انجام دینا چاہیے تھا۔ انہوں نے اس اقدام کو درست راستے کی جانب واپسی کا آغاز قرار دیا۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسرائیل غزہ کی پٹی کے خلاف اپنی تباہ کن جنگ اور نسل کشی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ دوسری جانب، موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی محاصرے کے باعث غزہ کے شہریوں کو زندگی کی بنیادی ضروریات کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

News ID 1943153

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha