16 جولائی، 2026، 2:40 PM

شہری انفراسٹرکچر پر حملہ کریں تو خطے کے باقی ماندہ انفراسٹرکچر کو تباہ کریں گے، ایران

شہری انفراسٹرکچر پر حملہ کریں تو خطے کے باقی ماندہ انفراسٹرکچر کو تباہ کریں گے، ایران

خاتم الانبیاء ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے انتباہ کیا ہے کہ ایران کے شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کی صورت میں خطے کے باقی ماندہ انفراسٹرکچر کو تباہ کیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خاتم الانبیاء سینٹرل ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے ایران کے اندر شہری تنصیبات اور بنیادی انفراسٹرکچر پر امریکی حملے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

کرنل ذوالفقاری نے کہا ہے کہ امریکہ بدمعاشی کے ذریعے خطے کو بدامنی میں مبتلا کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ خطے کے لئے ایک اجنبی ملک ہے لہذا آبنائے ہرمز کے معاملات میں اس کو کسی بھی لحاظ سے مداخلت کا موقع نہیں دیا جائے گا۔ یہ ایران کے لیے سرخ لکیر کی حیثیت رکھتی ہے۔

انہوں نے انتباہ کیا کہ امریکی صدر کی جانب سے دی گئی دہمکی کے مطابق ایران کے اندر شہری تنصیبات اور انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا تو ایران کی طاقتور فوج خطے کی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنائے گی جس کو ابھی تک باقی رکھا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کبھی سر تسلیم خم نہیں کرے گا۔ دشمن کے حملوں کا پہلے سے زیادہ سخت، تباہ کن اور وسیع جواب دیں گے۔

News ID 1940327

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha