12 جولائی، 2026، 1:08 PM

یک طرفہ معاہدوں کا دور ختم ہو چکا، وعدے پورے کریں یا قیمت چکائیں، قالیباف

یک طرفہ معاہدوں کا دور ختم ہو چکا، وعدے پورے کریں یا قیمت چکائیں، قالیباف

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ اب یک طرفہ معاہدے قابل قبول نہیں، فریقین کو اپنے وعدوں پر عمل کرنا ہوگا، ورنہ اس کی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ یک طرفہ معاہدوں کا دور ختم ہو چکا ہے اور اب متعلقہ فریقوں کو اپنی ذمہ داریوں اور وعدوں پر عمل کرنا ہوگا، بصورت دیگر انہیں اس کی قیمت چکانا پڑے گی۔

تفصیلات کے مطابق محمد باقر قالیباف نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا کہ یک طرفہ معاہدوں کا دور اختتام پذیر ہو چکا ہے۔ ہم نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ اپنے وعدوں اور تعہدات پر عمل کریں، ورنہ اس کی قیمت ادا کرنا ہوگی۔ اب حقیقت کا سامنا کرنے کا وقت آ گیا ہے۔

قالیباف نے اپنی پوسٹ کے ساتھ 14 نکاتی مفاہمتی یادداشت کی شق نمبر پانچ بھی منسلک کی، جس میں ایرانی انتظامات کے تحت آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر زور دیا گیا ہے۔

News ID 1940257

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha