مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی قومی دفاعی کونسل میں رہبر انقلاب کے نمائندے علی اکبر احمدیان نے کہا ہے کہ شہید رہبر کا پاکیزہ خون ملک بھر میں ایک عظیم عوامی بیداری کا سبب بن گیا ہے اور ایرانی قوم پہلے سے زیادہ اتحاد اور استقامت کے ساتھ ظلم و جبر کے مقابلے میں کھڑی ہو گئی ہے۔
تہران میں تشییع کے بعد جاری اپنے بیان میں علی اکبر احمدیان نے کہا کہ شہید رہبر نے اپنی شہادت کے ذریعے تمام لوگوں پر حق کو مزید واضح کر دیا اور اب پوری قوم کے کندھوں پر پہلے سے کہیں زیادہ بھاری ذمہ داری عائد ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہید رہبر کے خون نے ایک عظیم عوامی بیداری کو جنم دیا ہے اور ایرانی قوم ایک آواز ہو کر یہ اعلان کر رہی ہے کہ وہ کبھی ذلت قبول نہیں کرے گی۔
احمدیان نے ایرانی عوام کے عزم و وفاداری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے عہد پر آخری سانس تک قائم رہے گی اور رہبر کے ساتھ ہم آواز ہو کر اعلان کرتی ہے کہ جو آپ سے صلح کرے ہم بھی اس سے صلح کریں گے اور جو آپ سے جنگ کرے ہم بھی اس سے جنگ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں ایران بھر میں لاکھوں افراد سڑکوں پر نکلے، مزاحمت کے حق میں نعرے بلند کیے اور شہداء کے راستے کو پہلے سے زیادہ عزم کے ساتھ جاری رکھنے کے عہد کا اظہار کیا۔
احمدیان کے مطابق ایرانی حکام شہداء کی قربانیوں کو اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت، عوامی بیداری اور قومی اتحاد کا سرچشمہ قرار دیتے ہیں۔ اشہداء کا خون مزاحمت کو مزید مضبوط بناتا ہے، عوام کو متحرک کرتا ہے اور دشمنوں کو واضح پیغام دیتا ہے کہ حق، استکبار اور ظلم پر بالآخر غالب آ کر رہے گا۔
انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ ایرانی قوم اپنی خودمختاری، قومی وقار اور مقدس اقدار کے دفاع کے لیے تمام بیرونی خطرات اور سازشوں کے مقابلے میں ثابت قدم رہے گی۔
آپ کا تبصرہ