4 جولائی، 2026، 8:09 AM

پہلے 40 ملین امریکیوں کی غذائی قلت کے بارے میں سنائیں، قالیباف کا ٹرمپ پر طنز

پہلے 40 ملین امریکیوں کی غذائی قلت کے بارے میں سنائیں، قالیباف کا ٹرمپ پر طنز

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے ٹرمپ کے ایران مخالف بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جن کے اپنے 40 ملین سے زائد شہری فوڈ کوپن پر انحصار کرتے ہیں، انہیں دوسروں کو بھوکا کہنے کے بجائے اپنے ملک کے مسائل پر توجہ دینی چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران مخالف بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ پہلے اپنے عوام کی غذائی قلت اور غربت کا جواب دے۔

تفصیلات کے مطابق محمد باقر قالیباف نے اپنے ذاتی سوشل میڈیا صفحے پر انگریزی زبان میں لکھا کہ تصور کریں آپ کے اپنے 40 ملین سے زائد شہری سرکاری فوڈ کوپن پروگرام پر انحصار کرتے ہوں، لیکن اسی وقت آپ کسی دوسرے ملک کو بھوکا قرار دیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک بیان نہیں بلکہ اپنے مسائل دوسروں پر ڈالنے کی کوشش ہے۔

قالیباف نے مزید کہا کہ امریکی فوڈ اسسٹنس پروگرام سے متعلق اپنی نصیحتیں اپنے پاس رکھیں، ہم اپنے وسائل اور اثاثوں کے بارے میں خود فیصلہ کرتے ہیں، جبکہ آپ کو اپنے ملک میں غذائی قلت کی شرح پر توجہ دینی چاہیے۔

News ID 1940130

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha