29 جون، 2026، 12:04 PM

ایرانی دفاعی شعبہ مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے، بریگیڈیئر جنرل محمد یوسفی خوش قلب

ایرانی دفاعی شعبہ مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے، بریگیڈیئر جنرل محمد یوسفی خوش قلب

جنرل محمد یوسفی خوش قلب نے کہا ہے کہ ایران نے ڈرون اور فضائی دفاعی ٹیکنالوجی کے میدان میں مسلسل نمایاں پیش رفت حاصل کی ہے اور ملکی دفاعی صلاحیتیں مسلسل مضبوط ہو رہی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، محمد یوسفی خوش قلب نے کہا ہے کہ ایران نے ڈرون اور فضائی دفاعی ٹیکنالوجی کے میدان میں مسلسل نمایاں پیش رفت حاصل کی ہے اور ملکی دفاعی صلاحیتیں مسلسل مضبوط ہو رہی ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں معمول کے مطابق سرگرمیوں کا جاری رہنا، زمینی اور آبی سرحدوں کا مکمل تحفظ اور ایرانی فضائی حدود میں دشمن کے کسی طیارے یا ڈرون کی عدم موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ مربوط فضائی دفاعی نظام مکمل آمادگی اور مؤثر کارکردگی کے ساتھ فعال ہے۔

 جنرل یوسفی خوش قلب نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج نے صہیونی حکومت کے دفاعی نظام "آئرن ڈوم" کو عبور کرتے ہوئے اپنے اہداف تک رسائی حاصل کی، جو جدید اور اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل ایرانی ڈرونز کی کامیابی کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ جدید ڈرونز کی تیاری اور میدان عمل میں ان کا استعمال اب ایرانی مسلح افواج کا معمول بن چکا ہے اور یہ عمل تیزی اور مضبوطی کے ساتھ جاری ہے۔

ایرانی کمانڈر نے فضائی دفاعی نظام کی کمزوری سے متعلق خبروں کو دشمن کا پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کہا کہ فضائی دفاع کے شعبے میں کسی غیر معمولی مسئلے کا سامنا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جدید اور مؤثر دفاعی سازوسامان کی تیاری، بہتری اور عملی استعمال ایک مسلسل عمل ہے اور فضائی دفاعی فورس روزانہ کی بنیاد پر اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کر رہی ہے۔

News ID 1940057

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha