19 جون، 2026، 11:22 PM

جنوبی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملے، 18 افراد شہید، 33 زخمی

جنوبی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملے، 18 افراد شہید، 33 زخمی

اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے متعدد علاقوں پر فضائی حملے کیے، جن میں کم از کم 18 افراد شہید اور 33 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی جنگی طیاروں نے جمعہ کے روز جنوبی لبنان کے متعدد قصبوں اور دیہات پر فضائی حملے کیے، جن کے نتیجے میں کم از کم 18 افراد شہید اور 33 زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں دعوی کیا کہ اس نے رات بھر حزب اللہ کے اہلکاروں اور ان کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا، جبکہ جنوبی لبنان میں فضائی حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

لبنان کے محکمہ شہری دفاع نے الجزیرہ کو بتایا کہ ضلع نبطیہ کے قصبے حاروف پر اسرائیلی حملے میں آٹھ افراد شہید ہوئے۔

ادھر لبنانی نشریاتی ادارے المیادین کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے ضلع نبطیہ کے علاقے طول، ضلع جزین کے الجبور، قصبہ حبوش اور قصبہ الدویر کو بھی فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق ایران نے خبردار کیا ہے کہ لبنان پر اسرائیل کے مسلسل حملے پاکستان کی ثالثی میں ایران اور امریکہ کے درمیان جاری امن مذاکرات کو متاثر اور ناکام بنا سکتے ہیں۔

News ID 1939848

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha