29 مئی، 2026، 11:19 AM

ساؤتھ پارس گیس فیلڈ کی پیداوار بحال، جنگ سے پہلے کی سطح پر

ساؤتھ پارس گیس فیلڈ کی پیداوار بحال، جنگ سے پہلے کی سطح پر

امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد ایرانی ماہرین نے مرمت کا کام مکمل کرتے ہوئے توانائی کے شعبے کو مکمل بحال کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران نے ساؤتھ پارس صنعتی مرکز میں گیس اور پیٹروکیمیکل پیداوار کو جنگ سے پہلے کی سطح پر بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق امریکی اور اسرائیلی حملوں سے ہونے والے نقصان کے بعد وسیع پیمانے پر مرمت اور بحالی کا عمل کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مرمتی کارروائیوں میں ایرانی انجینئرز اور ماہرین نے اہم کردار ادا کیا، جبکہ توجہ خاص طور پر مرکزی پیٹروکیمیکل زون سے باہر موجود یوٹیلیٹی اور خام مال کی پائپ لائنوں کی بحالی پر مرکوز رہی۔ جنوبی پارس کے مختلف کمپلیکس اب دوبارہ اسی سطح پر پیداوار دے رہے ہیں جو جنگ شروع ہونے سے پہلے موجود تھی۔

یاد رہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے اپریل کے آغاز میں جنوبی پارس اسپیشل اکنامک انرجی زون کو نشانہ بنایا تھا تاکہ ایران کے اہم توانائی ڈھانچے کو نقصان پہنچایا جا سکے اور ملکی معیشت کو متاثر کیا جا سکے۔

News ID 1939464

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha