مہر خبررساں ایجنسی نے الجزيرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہلیبیا پر مغربی ممالک کے تازہ فضائی حملوں میں درجنوں افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ مصراتہ کے اسپتال پر کرنل قذافی کے شرپسندوں کی بمباری سے متعدد افراد زخمی ہوگئےہیں۔اطلاعات کے مطابق مغربی افواج نے بدھ کی شام دارالحکومت طرابلس کے جنوب مغربی اور مشرقی علاقوں میں فوجی اہداف کے علاوہ آبادی پر بھی حملے کیے، ایجنسی نے بتایا کہ تاجورہ کے علاقے میں تین فضائی حملے کیے گئے،تازہ حملوں میں درجنوںشہری ہلاک ہونے ہیں۔ اس سے پہلے مصراتہ شہر کے ایک اسپتال پر قذافی کی فورسز کی بم باری اور گولہ باری سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔امریکی فوج نے بتایا ہے کہ ساحلی علاقوں میں نو فلائی زون کا قیام کامیابی سے کرلیا گیا ہے اور قذافی کی حامی فوج پر حملے کیے جا رہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق تازہ حملوں کے بعد مغربی ساحلی علاقوں سے لیبیا کی فوج واپس چلی گئی اور ٹینک بھی پیچھے بلالیے گئے ہیں۔برسلز میں ہونے والے نیٹو ممالک کے اجلاس میں رکن ممالک لیبیا آپریشن میں کمان کے بارے میں کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔اجلاس میں اس بات پر غور کیا گیا کہ نیٹو کو لیبیا کے نو فلائی زون میں شامل ہونا بھی چاہیے یا نہیں ،فرانس نے اس موقف پر اصرار کیا کہ نو فلائی زون کا کنٹرول ایک بین الاقوامی اتحاد کے ہاتھ میں ہونی چاہیےواضح رہے کہ لیبیا پر انھیں ممالک نے فضآئی حملے کئے ہیں جو لیبیا کے صدر معمر قذافی کے دوست اور ساتھی رہے ہیں۔
لیبیا پر مغربی ممالک کے تازہ فضائی حملوں میں درجنوں افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ مصراتہ کے اسپتال پر کرنل قذافی کے شرپسندوں کی بمباری سے متعدد افراد زخمی ہوگئےہیں۔
News ID 1277584
آپ کا تبصرہ