10 مئی، 2026، 10:03 AM

غزہ اور ایران کے خلاف جارحیت پر مفتی اعظم عمان کی امت مسلمہ سے اتحاد کی اپیل

غزہ اور ایران کے خلاف جارحیت پر مفتی اعظم عمان کی امت مسلمہ سے اتحاد کی اپیل

عمان کے مفتی اعظم نے کہا ہے کہ غزہ اور ایران کے خلاف جاری جارحیت کے مقابلے کے لیے تمام مسلمانوں کو متحد ہوکر کھڑا ہونا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عمان کے مفتی اعظم شیخ احمد بن حمد الخلیلی نے امریکہ اور صہیونی حکومت کی جانب سے ایران اور غزہ کے خلاف جارحیت پر امت مسلمہ سے متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مفتی اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے پیغام میں صہیونی حکومت کی جانب سے غزہ اور اسلامی جمہوری ایران کے خلاف کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔

شیخ احمد بن حمد الخلیلی نے مزید کہا کہ تمام مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ غزہ، ایران یا دنیا کے کسی بھی حصے میں ہونے والی جارحیت کے خلاف متحد ہوکر کھڑے ہوں، کیونکہ اسلامی امت ایک ہی امت ہے اور اسے باطل کے مقابلے میں اپنے اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

News ID 1939214

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha