18 اپریل، 2026، 12:44 PM

آبنائے ہرمز پر سخت نگرانی کی جارہی ہے، ترجمان خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر

آبنائے ہرمز پر سخت نگرانی کی جارہی ہے، ترجمان خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر

خاتم‌الانبیا ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے کہا کہ امریکی پابندیوں اور وعدہ خلافی کے باعث آبنائے ہرمز پر سخت نگرانی کی جارہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خاتم‌الانبیا سینٹرل ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے کہا کہ امریکی پابندیوں اور وعدہ خلافی کے باعث آبنائے ہرمز پر نگرانی تب تک جاری رہے گی جب تک امریکہ بحری جہازوں کی نقل و حرکت پر عائد کردہ پابندی ختم نہیں کرتا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان کرنل ذوالفقاری نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز عالمی سطح پر بحری نقل و حرکت کے لیے انتہائی حساس راستہ ہونے کے باعث ایران کی طرف سے سخت کنٹرول کیا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایران نے پچھلے مذاکرات میں حسن نیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے محدود تعداد میں تیل بردار اور تجارتی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے عبور کی اجازت دی تھی، لیکن امریکہ کی بار بار کی وعدہ خلافیاں اور بحری راہزنی کی کوششوں نے اس کو متاثر کیا۔

ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے سابقہ وعدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اب بھی بحری جہازوں کی نقل و حرکت پر پابندیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ اسی وجہ سے ایران نے آبنائے ہرمز کی نگرانی کو دوبارہ سخت کر دیا ہے اور اسے مکمل کنٹرول میں رکھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ سخت نگرانی تب تک جاری رہے گی جب تک امریکہ ایران کے بحری راستوں میں پابندیوں کو ختم نہیں کرتا اور تجارتی جہازوں کی محفوظ آمد و رفت کو یقینی نہیں بناتا۔

News ID 1938930

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha