مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران میدان جنگ سے 45 زخمیوں کو شمالی مقبوضہ علاقوں کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
اسی دوران اسرائیلی فوج اور فوجی ریڈیو نے تصدیق کی ہے کہ جنوبی لبنان کے علاقے بنت جبیل میں 5 فوجی میزائل حملے کا نشانہ بنے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
دوسری جانب لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اپنے بیانات میں کہا ہے کہ اس نے دو خودکش ڈرونز کے ذریعے میس الجبل کے قریب اسرائیلی فوج کے دو مرکاوا ٹینکوں کو نشانہ بنایا۔
مزید برآں مزاحمتی فورسز نے بنت جبیل کے مشرق میں اسرائیلی فوج کے اجتماع کو میزائل اور توپ خانے سے نشانہ بنایا۔
ان جھڑپوں کے ساتھ ہی الجلیل الاعلی کے علاقے الغجر میں خطرے کے سائرن بجنے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔
آپ کا تبصرہ