16 اپریل، 2026، 1:19 PM

لبنان پر اسرائیلی حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں، پاکستان

لبنان پر اسرائیلی حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں، پاکستان

پاکستان نے لبنان پر صہیونی حکومت کے حملوں کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور امریکہ کے درمیان عارضی جنگ بندی کے باوجود صہیونی حکومت لبنان کے مختلف علاقوں پر مسلسل حملے کررہی ہے۔ بین الاقوامی برادری صہیونی حکومت کی جارحیت کی مذمت کررہی ہے۔

اس حوالے سے پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ لبنان پر اسرائیلی حملے کھلی جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ یہ اقدامات خطے میں امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں کو کمزور کر رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنان بدستور ایک ایسے سیزفائر کا حصہ ہے جس کی حیثیت علاقائی امن کے لیے بنیادی اہمیت رکھتی ہے، اور اس صورتحال میں کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی امن مذاکرات کو متاثر کرسکتی ہے۔

اس سے قبل اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے بھی ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ لبنان میں انسانی صورتحال تیزی سے خراب ہو رہی ہے، خاص طور پر جنوبی علاقوں میں شدید بمباری کے باعث عام شہریوں کو بھاری نقصان پہنچ رہا ہے۔

پاکستان نے عالمی برادری سے فوری جنگ بندی اور متاثرہ علاقوں تک بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے لبنان کی خودمختاری کے احترام اور شہری انفراسٹرکچر کی تباہی روکنے پر زور دیا ہے۔

News ID 1938903

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha