مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی سکیورٹی کابینہ کا اجلاس، جو شمالی محاذ کی تازہ صورتحال اور ممکنہ جنگ بندی پر غور کے لیے طلب کیا گیا تھا، کسی بھی فیصلے کے بغیر اختتام پذیر ہوگیا۔
المیادین کے مطابق، اسرائیلی میڈیا نے تصدیق کی کہ کابینہ کے اجلاس میں نہ تو جنگ بندی پر کوئی اتفاق ہوا اور نہ ہی لبنان کے محاذ پر جاری کشیدگی کو روکنے سے متعلق کوئی فیصلہ سامنے آیا۔
اس دوران جنوبی لبنان میں شدید جھڑپیں جاری ہیں اور اسرائیلی فوج کو جانی نقصان کا سامنا ہے۔
اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف محاذوں سے 45 زخمی فوجیوں کو شمالی مقبوضہ فلسطین کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
علاوہ ازیں، اسرائیلی فوج اور آرمی ریڈیو نے تصدیق کی کہ جنوبی لبنان کے علاقے بنت جبیل میں حزب اللہ کی جانب سے کیے گئے ایک راکٹ حملے میں پانچ اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے، جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
آپ کا تبصرہ