مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان سے میزائل حملوں کے بعد صہیونی سکیورٹی اداروں نے اعلان کیا ہے کہ شمالی اسرائیل کے شہر کریات شمونہ اور اس کے اطراف میں خطرے کے سائرن دوبارہ بج اٹھے ہیں۔
اسرائیلی حکام کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے کچھ میزائلوں کو مرجعیون کے آسمان پر روکا ہے۔
دوسری جانب حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے جواب میں کریات شمونہ کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔
مزاحمتی تنظیم نے کہا ہے کہ جب تک اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے لبنان پر حملے بند نہیں ہوتے، اس کی جوابی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ شب سے اب تک حزب اللہ نے کئی بار مقبوضہ علاقوں کو نشانہ بنایا ہے، جس کے بعد الجلیل اور کریات شمونہ میں بار بار سائرن بجے۔
صہیونی میڈیا کے مطابق الجلیل کے مختلف علاقوں میں ایک گھنٹے کے دوران دوسری اور گزشتہ رات سے چوتھی بار سائرن بجے ہیں۔
اس دوران لبنان کے وزیر صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 203 افراد شہید اور تقریباً 1000 زخمی ہوئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ