مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے لبنان پر جاری اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر یہ حملے فوری طور پر بند نہ کیے گئے تو ایران اور مزاحمتی محاذ کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آئے گا۔
سپاہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ بندی کے معاہدے کو ابھی چند گھنٹے بھی نہیں گزرے تھے کہ صہیونی حکومت نے بیروت میں ایک بار پھر وحشیانہ حملے شروع کر دیے۔ صہیونی حکومت کی فطرت میں درندگی شامل ہے اور بے گناہ شہریوں، بچوں اور خواتین کا قتل اس کی پہچان بن چکا ہے۔
سپاہ پاسداران نے امریکہ کو بھی سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ صہیونی حکومت کے جرم میں شریک ہے۔ اگر لبنان پر حملے فوری طور پر بند نہ کیے گئے تو ایران اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے خطے میں موجود جارح عناصر کو پشیمان کن جواب دے گا۔
آپ کا تبصرہ