23 مارچ، 2026، 5:45 PM

ایرانی میزائل حملوں سے بن گورین ایئرپورٹ ایک بار پھر بند

ایرانی میزائل حملوں سے بن گورین ایئرپورٹ ایک بار پھر بند

ایران کے تازہ میزائل حملوں کے نتیجے میں تل ابیب کا بن گورین بین الاقوامی ہوائی اڈہ ایک بار پھر بند کر دیا گیا، جبکہ مسافروں کو فوری طور پر پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی چینل 12 نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے نئے میزائل حملوں کے بعد مقبوضہ علاقوں میں خطرے کے سائرن بجنے لگے، جس کے نتیجے میں بن گورین ہوائی اڈے پر موجود تمام افراد اور مسافروں کو فوری طور پر نکال لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق تمام افراد کو پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا گیا ہے اور ہوائی اڈے کو بند کر دیا گیا ہے۔

اسرائیل نے کچھ دیر قبل ایران کی جانب سے میزائلوں کی ایک نئی لہر داغے جانے کی اطلاع دی تھی۔

اسرائیلی حکام کے مطابق ان میزائل حملوں کے باعث تل ابیب اور وسطی اسرائیل میں خطرے کے سائرن بج اٹھے، جبکہ جنوبی علاقوں اور غزہ کی سرحدوں کے قریب بھی سائرن فعال ہو گئے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جنوبی النقب، اشدود اور عسقلان کے علاقوں میں بھی سائرن کی آوازیں سنی گئیں۔

اسرائیلی فوج نے بھی ایران کی جانب سے میزائلوں کی نئی لہر داغے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔

News ID 1938619

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha