20 مارچ، 2026، 1:01 PM

رہبر معظم انقلاب کا وزیر انٹیلیجنس کی شہادت پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب کا وزیر انٹیلیجنس کی شہادت پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب نے وزیر انٹیلیجنس سید اسماعیل خطیب کی شہادت پر تعزیتی پیغام میں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبی حسینی خامنہ ای نے وزیر انٹیلیجنس حجت الاسلام سید اسماعیل خطیب کی شہادت پر صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے نام تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر انقلاب نے اپنے پیغام میں حجت الاسلام سید اسماعیل خطیب کو ایک مخلص، مجاہد اور با تجربہ خفیہ کارکن قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے طویل عرصے تک ملک کی سلامتی اور دشمنوں کے خلاف دفاع میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے صدرِ جمہوریہ، کابینہ کے ارکان، وزارت اطلاعات کے عملے اور شہید کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

پیغام میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ اس اہم اور حساس وزارت میں شہید کی کمی کو دیگر ذمہ داران اور کارکنان کی مزید محنت اور جدوجہد کے ذریعے پورا کیا جانا چاہیے تاکہ داخلی و خارجی دشمنوں سے سلامتی کو مزید مضبوط بنایا جاسکے۔

رہبرِ انقلاب نے دعا کی کہ اللہ تعالی شہید کو بلند درجات عطا فرمائے اور ملکی خدمت میں مصروف ذمہ داران کو توفیق عطا کرے۔

News ID 1938585

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha