مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی مسلح افواج نےآپریشن وعدۂ صادق4 کے تحت اسرائیل کے زیر قبضہ علاقوں اور امریکی تنصیبات پر وسیع میزائل حملے کئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اس حملے میں مختلف قسم کے میزائل استعمال کیے گئے جن میں "خرمشہر ۴"، "قدر"، "عماد" اور "خیبر شکن" شامل ہیں۔ ان میزائلوں کے ذریعے 100 سے زائد فوجی اور سکیورٹی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
مقبوضہ فلسطین سے موصولہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حملوں کے بعد تل ابیب کے بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی اور ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی جس کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔
ابتدائی خبروں کے مطابق درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ