مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزباللہ نے اپنی تازہ کارروائی میں مقبوضہ فلسطین کی گہرائی میں دو اسٹریٹجک اہداف پر میزائلی حملے کیے۔
رپورٹ کے مطابق ان حملوں میں ایک دفاعی صنعت کا کارخانہ اور ایک فضائی اڈہ (ایئر بیس) مکمل طور پر تباہ کر دیے گئے۔
اسی دوران، جنوبی لبنان میں زمینی جھڑپوں کے دوران حزباللہ کے مجاہدین نے اسرائیلی فوج کے تین مرکاوا ٹینک تباہ کر دیے اور دشمن کی پیادہ افواج کی پیش قدمی کو روک دیا۔
صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق، اسرائیلی فوج کی 91ویں ڈویژن نے حزباللہ کے خلاف جنوب لبنان میں ایک محدود زمینی کارروائی شروع کی ہے۔
اسی تناظر میں، اسرائیلی ٹی وی چینل 12 نے اعتراف کیا کہ حزباللہ کی وہ عسکری صلاحیتیں جو اسرائیلی فوج کے خیال میں گزشتہ لڑائیوں میں تباہ ہو چکی تھیں، نئی جھڑپ میں دوبارہ فعال ہو گئی ہیں۔
رپورٹ میں خاص طور پر حزباللہ کے رضوان یونٹ (النخبة) کے کردار کو نمایاں کیا گیا ہے جو اب بھی میدان جنگ میں مؤثر طور پر موجود ہے۔
آپ کا تبصرہ