مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا ہے کہ چین، ایران کی حکومت اور عوام کی حمایت کرتا ہے اور ان کے جائز حقوق، قومی مفادات اور ملکی استحکام کے تحفظ کو اہم سمجھتا ہے۔
انہوں نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ چین بین الاقوامی مسائل کے حل کے لیے سیاسی اور سفارتی راستوں کی حمایت کرتا ہے اور عالمی امور میں دھمکی یا طاقت کے استعمال کی مخالفت کرتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ چینی اور ایرانی عوام کے درمیان تاریخی اور دوستانہ تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون خطے میں استحکام کے لیے اہم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین ہمیشہ پرامن حل اور مذاکرات کے ذریعے تنازعات کے حل کی حمایت کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ فریقین صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین ایک ذمہ دار بڑی طاقت کے طور پر تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے اور عالمی سطح پر امن و استحکام کے فروغ کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔
آپ کا تبصرہ