25 فروری، 2026، 7:40 PM

محمد رضا رئوف شیبانی لبنان میں ایران کے نئے سفیر مقرر

محمد رضا رئوف شیبانی لبنان میں ایران کے نئے سفیر مقرر

محمد رضا رئوف شیبانی کو لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایران کا نیا سفیر مقرر کر دیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، محمد رضا رئوف شیبانی کو لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایران کا نیا سفیر مقرر کیا گیا ہے۔

وہ مجتبی امانی کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے، جو 2022 سے لبنان میں ایران کے سفیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

رئوف شیبانی اس سے قبل بھی لبنان میں ایران کی نمائندگی کر چکے ہیں، خصوصاً حزب اللہ اور اسرائیلی حکومت کے درمیان 33 روزہ جنگ کے دوران۔ وہ اس سے پہلے شام اور لیبیا میں بھی ایران کے سفیر رہ چکے ہیں۔

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے سابق ترجمان ناصر کنعانی کو الجزائر میں ایران کا نیا سفیر مقرر کیا گیا ہے۔

News ID 1938261

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha