مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کی زمینی فورس نے ملک کے جنوبی علاقوں اور خلیج فارس کے جزیروں میں ایک وسیع پیمانے پر مشترکہ فوجی مشق کا انعقاد کیا، جس میں نئی ٹیکنالوجی اور کثیر سطحی فائر پاور کا تجربہ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق اس مشترکہ مشق میں سپاہ پاسداران انقلاب کی مدینہ منورہ بیس نے مرکزی کردار ادا کیا۔
مشق کی نمایاں خصوصیات میں نئے ہتھیاروں کی رینج کے مطابق کنٹرول شدہ فائر کا عملی مظاہرہ اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے مختلف سطحوں پر مربوط عسکری حکمت عملی کا نفاذ شامل تھا۔
حکام کے مطابق اس مشق کا مقصد جنوبی ساحلی پٹی کی سیکیورٹی کو مستحکم بنانا اور دفاعی تیاریوں کو مزید مؤثر بنانا ہے۔
آپ کا تبصرہ