21 فروری، 2026، 2:59 PM

مصر اور چین موساد کے خلاف سرگرم ہیں، صہیونی اخبار

مصر اور چین موساد کے خلاف سرگرم ہیں، صہیونی اخبار

صہیونی اخبار نے کہا ہے کہ مصر اور چین افریقہ میں موساد کے اثر و رسوخ کو کم کرنے کے لئے سرگرم ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی جریدے نے کہا ہے کہ مصر اور چین افریقہ میں صہیونی خفیہ ایجنسی موساد کا اثر و رسوخ کم کرنے کے لئے سرگرم ہوگئے ہیں۔

صہیونی جریدے گلوبز نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ موساد کی جانب سے صومالی لینڈ کو تسلیم کروانے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے مصر اور چین مصروف عمل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال کے آغاز میں مصری انٹیلی جنس سروس نے چین کی وزارت دفاع کے تعاون سے پورے افریقی براعظم میں ایک وسیع سیکورٹی اور سیاسی مہم شروع کی، جس کا ہدف صہیونی حکومت کی خفیہ سرگرمیوں کا مقابلہ کرنا ہے، کیونکہ موساد کی سرگرمیاں مصر اور چین کے مفادات کے خلاف سمجھی جارہی ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مصر اور چین نے انٹیلی جنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو وسعت دی ہے تاکہ افریقہ میں موساد کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جاسکے۔ چین نے مصر کو جدید ریڈار نظام اور جدید الیکٹرانک جنگی نظام فراہم کیے ہیں تاکہ وہ تل ابیب اور واشنگٹن پر انحصار کیے بغیر فضائی خطرات کی نگرانی کرسکے۔ اس تعاون میں مشترکہ خفیہ سیکورٹی آپریشنز بھی شامل ہیں، جن کا دائرہ سوڈان، لیبیا اور مشرقی افریقہ تک پھیلا ہوا ہے۔

News ID 1938181

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha