21 فروری، 2026، 2:25 PM

روس اور چین کا ایران کے جوہری مسئلے کے سفارتی حل پر زور

روس اور چین کا ایران کے جوہری مسئلے کے سفارتی حل پر زور

ویانا میں عالمی جوہری ایجنسی کے سربراہ کے ساتھ ملاقات میں ایران، روس اور چین نے بات چیت کو ایران کے جوہری معاملے کا واحد راستہ قرار دے دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روس اور چین نے ایران کے جوہری مسئلے کے حل کے لیے سفارتی اور سیاسی راستہ اختیار کرنے پر زور دیا ہے۔

روسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ویانا میں بین الاقوامی اداروں کے لیے روس کے مستقل نمائندے میخائیل اولیانوف نے بتایا کہ روس، چین اور ایران کے نمائندوں نے ڈائریکٹر جنرل بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی رافائل گروسی سے ملاقات کی اور ایران کے جوہری معاملے کو سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ ملاقات 18 فروری کو ویانا میں ہوئی، جس میں فریقین نے موجودہ صورتحال اور مذاکراتی عمل پر تبادلہ خیال کیا۔

دوسری جانب ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا نیا دور عمان کی ثالثی میں جنیوا میں منعقد ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ تاحال براہ راست اور متوازن مذاکرات کے بجائے اپنے مطالبات ایرانی فریق پر مسلط کرنے کی پالیسی پر قائم ہے۔

متعدد ممالک نے اس طرز عمل پر تنقید کرتے ہوئے ایران کے جوہری حقوق کے احترام کا مطالبہ کیا ہے۔

News ID 1938177

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha