مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سید عباس عراقچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں لکھا کہ وہ آج اپنے جوہری ماہرین کے ہمراہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی سے تفصیلی فنی امور پر ملاقات کریں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ منگل کے روز امریکا کے ساتھ سفارتی مشاورت کے آغاز سے قبل وہ عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی سے بھی ملاقات کریں گے۔
وزیرِ خارجہ نے اپنے پیغام میں زور دیا کہ وہ حقیقی اور عملی تجاویز کے ساتھ جنیوا آئے ہیں تاکہ ایک عادلانہ اور متوازن معاہدے تک پہنچا جا سکے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ دھمکیوں کے سامنے ہتھیار ڈالنا کسی طور قابلِ قبول نہیں۔
آپ کا تبصرہ