27 جنوری، 2026، 6:10 AM

حملے کی صورت میں امریکہ کو قیمت ادا کرنی ہوگی، کیوبا

حملے کی صورت میں امریکہ کو قیمت ادا کرنی ہوگی، کیوبا

کیوبا کے صدر نے امریکہ کو انتباہ کیا ہے کہ جارحیت کی صورت میں کیوبا دفاع کے لئے مکمل تیار ہے اور امریکہ کو بھاری قیمت ادا کرنی ہوگی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کیوبا کے صدر میگوئل ڈياز-کانل نے کہا ہے کہ امریکہ کی ممکنہ جارحیت کو روکنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ واشنگٹن حملے کی قیمت کا حساب کرے، اور یہ امر کیوبا کی فوجی تیاری سے براہ راست منسلک ہے۔

ڈياز-کانل نے اپنے ملک کی فوجی مشقوں اور تیاریوں کا دفاع کرتے ہوئے انہیں ممکنہ امریکی حملے کے خلاف ایک مؤثر دفاعی عنصر قرار دیا۔ کیوبا کی مسلح افواج اس قسم کی کارروائی کے لیے تیار رہیں لہذا دشمن کو حملے کے نتائج پر دوبارہ سوچنا پڑے گا، کیونکہ اسے حملے کی قیمت بھگتنی ہوگی۔

صدر ڈياز-کانل نے یہ بیانات کوبا کی سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی تقریر کے دوران دیے، جس میں وہ فوجی تیاریوں کے مشاہدے کے لیے موجود تھے۔ اس موقع پر کیوبا کے وزیر دفاع جنرل الوارو لوپیز میرا اور دیگر اعلی فوجی حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیوبا پر دباؤ بڑھاتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ کوبا گرنے کے قریب ہے۔ اسے مذاکرات کرنا ہوں گے یا وینزویلا جیسے انجام کے لئے تیار ہونا پڑے گا۔

News ID 1937882

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha