24 جنوری، 2026، 11:59 AM

روس اب بھی امریکہ کے لیے مستقل خطرہ ہے، پینٹاگون

روس اب بھی امریکہ کے لیے مستقل خطرہ ہے، پینٹاگون

امریکی وزارت دفاع کی 2026 کی دفاعی حکمت عملی میں روس کو دنیا کا سب سے بڑا جوہری اسلحہ رکھنے والا ملک قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ امریکہ کے لیے بدستور ایک مستقل خطرہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی وزارت دفاع (پینٹاگون) کی 2026 کی نئی دفاعی حکمت عملی میں روس کو بدستور امریکہ کے لیے ایک مستقل خطرہ قرار دیا گیا ہے۔ دستاویز کے مطابق روس دنیا کا سب سے بڑا جوہری اسلحہ رکھنے والا ملک ہے، اگرچہ نیٹو کے مشرقی رکن ممالک کے لیے اس خطرے کو قابو میں رکھا جا سکتا ہے۔

دستاویز میں شمالی کوریا کے بڑھتے ہوئے جوہری پروگرام کو بھی امریکہ کے لیے براہِ راست خطرہ قرار دیا گیا ہے۔ پینٹاگون کے مطابق نئی دفاعی حکمت عملی کا مقصد امریکہ کو عالمی سطح پر الگ تھلگ کرنا نہیں بلکہ زمینی حقائق کی بنیاد پر خارجہ اور دفاعی پالیسی کو آگے بڑھانا ہے۔

ماہرین کے مطابق، ایسے وقت میں روس کو ایک مستقل خطرہ قرار دینا، جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں واشنگٹن اور ماسکو کے تعلقات میں بہتری آئی ہے، اس بات کی علامت ہو سکتا ہے کہ آئندہ برسوں میں وائٹ ہاؤس کا کریملن کے حوالے سے رویہ ایک بار پھر سخت ہو سکتا ہے۔
 

News ID 1937860

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha