مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم کی ممتاز دینی درسگاہوں کے اساتذہ پر مشتمل ادارے جامعہ مدرسین نے امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے رہبرِ انقلاب کے خلاف توہین آمیز بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی گستاخی کے مقابل خاموشی اختیار نہیں کی جائے گی۔
جامعہ مدرسین قم کی جانب سے جاری بیان مدرجہ ذیل؛
بسم اللہ الرحمن الرحیم
«وَإِنِّی لَأَظُنُّکَ یَا فِرْعَوْنُ مَثْبُورًا» (الاسراء / ۱۰۲)
امریکہ کے فرعون صفت حکمران کی جانب سے حضرت آیتالله العظمی امام خامنہای (دام ظلہ) کے خلاف کی جانے والی ہرزہ سرائی اس شخص کی خبیث، شیطانی اور حقیر فطرت کی غماز ہے۔ یہ بیانات ایک جانب ان کے غرور و تکبر کی انتہا کو نمایاں کرتے ہیں اور دوسری جانب ہمیشہ میدان میں موجود اور ثابت قدم ملتِ ایرانِ اسلامی کے مقابل اس کی عاجزی، درماندگی اور ذلت کو بے نقاب کرتے ہیں۔
جامعہ مدرسین حوزۂ علمیہ قم، امریکہ کے متوہم صدر کے ان بے بنیاد بیانات کی شدید مذمت کے ساتھ واضح طور پر اعلان کرتی ہے کہ رہبر معظم انقلاب کی ذاتِ اقدس کے خلاف کسی بھی قسم کی توہین یا تعرض کے مقابل ہرگز خاموش نہیں رہا جائے گا۔ سنتِ الٰہی اولیاءِ خدا کی حمایت اور نصرت پر قائم ہے، اور تاریخ کی روشن حقیقت اس امر کی شاہد ہے کہ متکبرین کا انجام سوائے ذلت و خواری کے کچھ نہیں ہوتا؛
«إنّ الله یذلّ کلّ جبّار، و یُهین کلّ مختال»
امتِ اسلامی، بحیثیتِ پیروانِ حضرت محمد مصطفیٰ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)، «اَشِدّاءُ عَلَی الْکُفّارِ» ہے اور نائبِ امام (علیہ السلام) کے ساتھ اپنے عہد و پیمان پر جان کی بازی لگا کر بھی ثابت قدم رہے گی۔
آپ کا تبصرہ