20 جنوری، 2026، 2:28 AM

ایرانی عوام اتحاد و اتفاق سے موجودہ چیلنجز پر قابو پا لیں گے، ترک صدر اردوغان

ایرانی عوام اتحاد و اتفاق سے موجودہ چیلنجز پر قابو پا لیں گے، ترک صدر اردوغان

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے ایران میں حالیہ واقعات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتحاد کے ذریعے ان چیلنجز پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے ایران میں حالیہ واقعات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتحاد کے ذریعے ان چیلنجز پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

پیر کے روز اپنے خطاب میں صدر رجب طیب اردوغان نے کہا کہ اسرائیلی حملوں کے بعد ایران کو سماجی ہم آہنگی اور قومی استحکام کو متاثر کرنے والے ایک نئے چیلنج کا سامنا ہے۔ انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ ترکیہ کو یقین ہے کہ ایرانی عوام مکالمے اور سفارت کاری کو ترجیح دینے والی دانشمندانہ اور محتاط پالیسی کے ذریعے اس نازک مرحلے کو کامیابی سے پیچھے چھوڑ دیں گے۔

ترک صدر نے کہا کہ ترکیہ کی خارجہ پالیسی کی بنیاد امن اور استحکام پر ہے، اور انقرہ کسی ایسی کوشش کی مخالفت کرے گا جو خطے کو غیر یقینی صورتحال کی طرف دھکیلنے کا باعث بنے۔

News ID 1937772

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha