17 جنوری، 2026، 11:13 PM

ایرانی وزارت انٹیلی جنس نے دہشت گرد نیٹ ورک پکڑ لیا

ایرانی وزارت انٹیلی جنس نے دہشت گرد نیٹ ورک پکڑ لیا

ایرانی وزارت انٹیلی جنس نے حالیہ فسادات میں ملوث دشمن کا جاسوس اور دہشت گرد نیٹ ورک پکڑنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت انٹیلیجنس نے حالیہ ہنگاموں اور فسادات میں ملوث فرقہ بہائیت کے دہشت گرد نیٹ ورک کو پکڑنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت انٹیلی جنس میں امام زمان علیہ السلام کے گمنام سپاہیوں نے گمراہ فرقہ بہائیت کے 32 دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے جو ملک کے مختلف حصوں میں گذشتہ دنوں فسادات اور ہنگاموں میں ملوث تھے۔

وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے دہشت گرد نیٹ ورک ملک کے مختلف صوبوں فعال تھا جن میں خراسان رضوی، سیستان و بلوچستان، کرمان، تہران، یزد، البرز، کرمانشاہ اور مازندران شامل ہیں۔

بیان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں نے گذشتہ دنوں ملک کے مختلف شہروں میں مساجد اور املاک کو آگ لگائی اور معاشرے میں خوف وہراس پھیلایا۔ بعض دہشت گردوں نے کئی مرتبہ مقبوضہ فلسطین کے دورہ کرنے کا بھی اعتراف کیا۔

News ID 1937741

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha