17 جنوری، 2026، 6:31 PM

ایران میں اسلامی انقلاب آج بھی آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کی رہبری میں قائم ہے، علامہ سید ساجد نقوی

ایران میں اسلامی انقلاب آج بھی آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کی رہبری میں قائم ہے، علامہ سید ساجد نقوی

علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا: سامراج اور صہیونیوں نے مسلسل اسلامی انقلاب کی کھلم کھلا مخالفت کی، ناروا پابندیاں لگائیں اور ہر ناجائز حربہ استعمال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے ایران میں شرپسندوں کی جانب سے حالیہ فسادات و واقعات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں اسلامی انقلاب امام خمینی (رہ) کی رہبری میں بھرپور عوامی تحریک کے نتیجے میں وجود میں آیا اور آج بھی آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کی رہبری میں قائم ہے۔

انہوں نے مزید کہا: سامراج اورصہیونیوں نے مسلسل اسلامی انقلاب کی کھلم کھلا مخالفت کی، ناروا پابندیاں لگائیں اور ہر ناجائز حربہ استعمال کیا اب بھی جبکہ ناروا پابندیوں اور غلیظ حربوں کی وجہ سے پیدا شدہ اقتصادی مشکلات کیلئے عوام نے احتجاج کا راستہ اختیار کیا اور حکومت نے اس کو سنجیدہ لیا اور اقتصادی مشکلات کو تسلیم کر کے ان کے حل کیلئے اقدامات کرنے کی حامی بھری تو سامراج اور صہیونیوں نے عوامی احتجاج کو اپنے مذموم مقاصد کے لئے غلط رنگ دینے اور کھلی مداخلت، جارحیت اور اعلانیہ حالات کو بگاڑنے کی ناپاک کوشش کی تو ظاہر ہے اگر کوئی جارحیت ہوئی تو اس کے اثرات خطے پر بھی پڑیں گے۔ ان حالات میں پاکستان کے عوام اسے نظر انداز نہیں کریں گے اور کسی انقلاب دوستی سے پیچھے نہیں رہیں گے اور بھرپور ردعمل کا اظہار کریں گے۔

News ID 1937739

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha