مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، پاکستان کے دفترخارجہ کے ترجمان نے ہفتے وار بریفنگ کے دوران ایران کے حالات اور امریکی صدر کے جنگ پسندانہ اور اشتعال انگیز بیانات کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ ہم اپنے پڑوسی ملک کے حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ایران ہمارا اہم پڑوسی اور عالمی معاشرے میں موثر اسٹیک ہولڈر ہے جو گزشتہ کئی عشروں سے چیلنجوں کے مقابلے میں ڈٹا ہوا ہے۔
پاکستان کے دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا کہ آج ہم ایران میں جوکچھ دیکھ رہے ہیں ان کی وجہ اقتصادی مسائل ہیں جو بیرونی پابندیوں سے وجود میں آئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ایران کے پائیدار عوام اور حکام ان چیلنجوں پر غلبہ پالیں گے۔
انھوں نے ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے ملکوں پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کے ٹرمپ کے اعلان کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے امریکا کی جانب سے اعلان کئے جانے والے پچیس فیصد ٹیرف کا مشاہدہ کیا ہے لیکن پاکستان تجارت میں بین الاقوامی قوانین کا پابند ہے۔
پاکستان کے دفترخارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہم اپنے پڑوسیوں کے خلاف ملک کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
آپ کا تبصرہ