10 جنوری، 2026، 7:02 PM

ایران کے مختلف شہروں میں حالات بہتری کی طرف گامزن، کئی دہشت گرد گرفتار+ ویڈیو

ایران کے مختلف شہروں میں حالات بہتری کی طرف گامزن، کئی دہشت گرد گرفتار+ ویڈیو

تہران اور دیگر شہروں میں گزشتہ شب ہونے والے مظاہروں میں مسلح دہشت گردوں کی موجودگی کے ثبوت ملنے کے بعد سیکوریٹی فورسز نے ان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران اور دیگر شہروں میں گزشتہ شب ہونے والے مظاہروں میں مسلح دہشت گردوں کی موجودگی کے ثبوت ملنے کے بعد سیکوریٹی فورسز نے ان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ان دہشت گردوں کے پاس، بندوقیں، ہینڈ گرینڈ، پیٹرول بم اور چاقو جیسے ہتھیار برآمد ہوئے جنہيں وہ سرکاری اور سیکوریٹی تنصیبات پر حملے کے لئے استعمال کر رہے تھے جس کی وجہ سے سیکوریٹی اہل کاروں کے علاوہ بہت سے عام شہری بھی شہید ہوئے۔

سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ اب تک دہشت گردوں کے 200 سے زیادہ سرغنہ پکڑے جا چکے ہيں اور ان کے اڈوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

شیراز بازار 

جمعرات کی نسبت جمعہ کی رات کو دہشت گردانہ حملوں اور تشدد میں کمی کی ایک وجہ یہ بھی بتائی جا رہی ہے۔

لرستان میں بھی زندگی معمول پر 

در ایں اثنا ایران کی پولیس کے ترجمان جنرل منتظر المہدی نے بتایا ہے کہ گزشتہ شب دہشت گردوں کے خلاف سیکوریٹی فورس کی کارروائیوں کی وجہ سے ملک کے مختلف شہروں میں آج نسبتا امن و امان قائم ہے اور چھوٹے پیمانے پر پر تشدد واقعات کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جمعرات کو 270 پولیس اہل کار، ڈاٹ گن اور گولیوں سے زخمی ہوئے تھے تاہم پولیس نے صبر و ضبط سے کام لیا مگر دہشت گردوں کی شمولیت کے بعد اب پولیس سنجیدگی کے ساتھ بلوائیوں کا مقابلہ کرے گی۔

کردستان میں بھی بازاروں میں چھل پہل 

News ID 1937633

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha