10 جنوری، 2026، 11:38 AM

لبنان سے قابض قوتوں کے اخراج کی جدوجہد جاری رہے گی، شیخ نعیم قاسم

لبنان سے قابض قوتوں کے اخراج کی جدوجہد جاری رہے گی، شیخ نعیم قاسم

ایرانی وزیرِخارجہ سے ملاقات میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ مقاومت حکومت اور فوج کے ساتھ مل کر صہیونی جارحیت کا مقابلہ اور قیدیوں کی آزادی کے لیے کوششیں جاری رہیں گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے دورۂ لبنان کے دوران حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم سے ملاقات کی اور لبنان کی موجودہ صورتحال اور صہیونی جارحیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  

ملاقات کے دوران شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ حزب اللہ لبنانی حکومت اور فوج کے ساتھ مل کر قابض قوتوں کے اخراج، جارحیت کے خاتمے، قیدیوں کی آزادی اور ملک کی تعمیر نو کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ لبنان آج عدم استحکام کا شکار ہے جس کا اصل ذمہ دار امریکہ اور صہیونی حکومت ہے، جو 2019 سے لبنان کی معیشت کو تباہ کرنے میں مصروف ہیں۔  

سید عباس عراقچی نے ملاقات کے دوران کہا کہ ایران لبنان کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے اور اسی مقصد کے لیے ایرانی اقتصادی وفد بھی بیروت آیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حزب اللہ اور اسلامی مقاومت نے عوامی حمایت اور فوج کے تعاون سے ملک کو آزاد کرایا ہے اور یہ تحریک پارلیمنٹ، حکومت اور عوام کے درمیان ہمیشہ شفاف اور درخشاں کردار ادا کرتی رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران پابندیوں اور اقتصادی محاصرے کے باوجود مقاومت کی راہ پر گامزن ہے اور جلد مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔  

ایرانی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کو پرامن ایٹمی توانائی اور دفاعی ٹیکنالوجی سے محروم کرنے کی دھمکیاں بے سود ہیں۔ ایران رہبر معظم انقلاب کی قیادت میں عزت اور طاقت کے راستے پر گامزن ہے۔
 

News ID 1937623

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha